بالی ووڈ اداکاروں کی شاہانہ طرز زندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ وہ نت نئے اقسام کے برانڈ پہن کر اوروں سے خود کر برتر ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں یہی نہیں تمام فنکار خاص کر اداکارائیں اپنی گلیمرس زندگی کی وجہ سے آئے دن میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کا فن بخوبی جانتی ہیں اس لیے تو اپنی منگنی کی انگوٹھی سے لے کر ہر اس چیز کا دکھاوا کرتی ہیں جن سے وہ خبروں میں رہیں۔
یہاں ہم کچھ اداکاراؤں کا تذکرہ کریں گے جن کی انگوٹھی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی ایشوریا رائے کی خوبصورتی کے چرچے آج بھی زبان زد عام ہیں مگر بچن فیملی کی بہو ہونے کی وجہ سے ایشویا رائے کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا جب کہ ان کے شوہر ابھیشک بچن نے انہیں 53 کریٹ ہیرے کی انگوٹھی دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔
شلپا شیٹھی کا شمار بھی بالی ووڈ کی بہترین اداکاراوں میں ہوتا تھا مگر بھارتی بزنس مین راج کندرا سے شادی کے بعد انہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی البتہ وہ آج بھی مختلف پروگرامز میں شریک ہوتی ہیں، جب کہ ان کے ارب پتی شوہر نے انہیں نہ صرف دبئی کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں اپارٹنمنٹ تحفے میں دیا بلکہ 3 کروڑ کی انگوٹھی بھی دی۔
0 comments:
Post a Comment