صدارتی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جب کہ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر تھے، انہوں نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک
کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی
0 comments:
Post a Comment