جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے انتخاب کےلیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کسی بھی
امیدوارکو ووٹ نہیں دیں گے
قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی” احتساب سب کا “اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہی ہے اور ہم کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کے بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے۔
واضح رہے پاکستان کے 19ویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں
0 comments:
Post a Comment