گزشتہ کئی روز سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم پریانکا نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی تھی لہٰذا ان کے چاہنے والے شش و پنج کا شکار تھے کہ پریانکا اور نک کی منگنی کی خبریں سچ تھیں یا محض افواہ تھیں تاہم اب دونوں کے روکے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پریانکا اور نک جونز کی منگنی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی۔
پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے روکے کی رسم ممبئی میں ان کی رہائشگاہ میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیاپر جاری ہوئی ہیں جن میں پریانکا چوپڑا پیلے رنگ کےخوبصورت جوڑے میں نظرآرہی ہیں
۔ جب کہ نک جونز بھی شیروانی سوٹ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment