/* for 1st slide */
/* for 2nd slide */
/* for 3rd slide */
/* for 4th slide */

Thursday, August 16, 2018

ناصر جمشید کیس کا فیصلہ-عبرت کا نشان

پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کیس کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔

ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں نے 12 روز قبل سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرکے 15 روز میں سنانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق کرکٹر پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ جن میں عدم تعاون، بکیز سے رابطے، پلیئرز کو فکسنگ پر اکسانے، معلومات چھپانے کے الزامات شامل ہیں۔
سماعت کے دوران ناصرجمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے پی سی بی کی طرف سے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، ناصر جمشید نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا اور پی سی بی کی لیگل ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور سلمان نصیر نے ٹربیونل کے سامنے موقف اختیار کیا کہ کرکٹر کو سخت سزا دے کر دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بنایا جائے
واضح رہے کہ ناصرجمشید کو اس سے قبل تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال معطلی کی سزا دی جا چکی ہے، پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اور دیگر الزامات لگاتے ہوئے ٹریبیونل میں یہ دوسرا کیس دائر کر رکھا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Text Widget