پیٹ پر چربی بڑھنا یا توند نکل آنا ایک ایسا مسئلہ ہے، جو زندگی کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے۔
یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو صرف دیکھنے میں ہی خراب معلوم ہوتی ہو بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی خطرے کا ایک اشارہ ہے۔
پسلیوں کے آس پاس کی جلد ایک انچ سے زیادہ کھچنے لگے تو ہم اسے ’بیلی فیٹ‘ یا پیٹ کی چربی کہتے ہیں جو جلد کے نیچے ہی ہوتی ہے۔ یہ ہمارے اندرونی اعضا، جگر اور آنتوں کے آس پاس بھی جمع ہو جاتی ہے۔ پیٹ کے اہم اندرونی اعضا کے آس پاس جمع ہونے والی چربی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
جلد کی چربی کے مقابلے میں آنت پر چربی زیادہ تیزی سے بنتی ہے اور اسی رفتار سے کم بھی ہوتی ہے۔ جب وزن بڑھتا ہے تو آنت پر سب سے پہلے چربی جمع ہوتی ہے لیکن صحت کے لیے یہ سب سے زیادہ خطرناک تصور کی جاتی ہے، تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اس کو کم کرنا بھی بہت مشکل نہیں ہے۔
تو پھر ایسا کیا کریں جو ہمیں مشکل میں بھی نہ ڈالے اور ہم تھوڑی سی تبدیلی اپنی زندگیوں میں لاکر زیادہ مثبت نتائج حاصل کرسکیں۔ یہاں ہم آپ کو وہ آسان طریقے بتائیں گے، جن پر عمل کرکے آپ اپنے مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں اور اسمارٹ نظر آسکتے ہیں
تو پھر ایسا کیا کریں
0 comments:
Post a Comment