مشیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے راہ ہموار ہو
گئی، سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ
کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کیا، جس کے بعد ایوب
آفریدی کو مشیرِ اوور سیز لگا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم عمران
خان کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کرنے کا کہا گیا
نہوں نے
کہا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیرِ اعظم عمران خان کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ
واپس کی۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے صوابدید ہے کہ
جس کو چاہیں ذمے داری دیں۔
ایوب آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کوئی
ذمے داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان نے موقع
دیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔
سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے
خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست چھوڑ دی ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین
سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی
موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا
استعفیٰ پیش کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب
آفریدی کی خدمات کو سراہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو
خبیر پختون خوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر
ایوب آفریدی کو وزیرِ اعظم عمران خان کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment